* ماں کا پیار آنکھوں میں میری گھوم ج *
غزل
ماں کا پیار آنکھوں میں میری گھوم جاتا ہے
گائوں کا حسین منظر جب بھی یاد آتا ہے
ہم نے اس کو دیکھا ہے سوکھی روٹیاں کھاتے
جو کسان محنت سے سبزیاں اُگاتا ہے
ناز جس کو ہوتا ہے بچ کے زورِ طوفاں سے
وہ سفینہ ساحل پہ آکے ڈوب جاتا ہے
ایسا ہم سمجھتے ہیں ورنہ سچ ہے یہ صاحب
آسمان دھرتی پر سر کہاں جھکاتا ہے
میرے دشمنوں سے بھی ہے دعا سلام اس کی
وہ جو مجھ سے ہر لمحہ دوستی جتاتا ہے
ہم ہیں جگنو اے اشرف روشنی چھڑکتے ہیں
رات کے اندھیروں سے کیا ہمیں ڈراتا ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|