|
* وہ ایک تتلی *
وہ ایک تتلی
وہ ایک تتلی کہ جس کے پیچھے
شریر بچے لگے ہوئے تھے
یہ کہہ رہا تھا کوئی کہ اس کو
پکڑ لیا تو مسل ہی دونگا
اور ایک لڑکا اسی کا ساتھی
یہ کہہ رہا تھا پکڑ کے اس کے
پروں کو کس کر میں باندھ دوں گا
پھر اس میں کا ایک اور ساتھی نے
دیکے گالی
کہا کہ سالی کو گھر میں لا کر
اتار دینا ہے رنگ اس کا
جو حسن پر ہے وہ ناز اس کا میں توڑ دوں گا
اگر انہیں میں نہ ڈانٹتا تو
گناہ گاروں کی صف میں ہوتا
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|
|