|
* شکم کی بھوک *
شکم کی بھوک
ہماری پالتو بلی ہمارے گھر میں کھاتی تھی
ملائی دودھ مچھلی اور کھا کے سو بھی جاتی تھی
مرے گھر میں
مگر کھڑکی سے باہر سرد راتوں میں
نکل جاتی تھی اکثر وہ
نہ جانے کون سی اس کی ضرورت
لیکے جاتی تھی اسے باہر
کئی دن تک اچانک وہ
مرے گھر بھی نہیں آئی
تو یہ سوچا کہیں اچھا ملا ہوگا اسے مالک
کہیں اچھا ملا ہوگا اسے کھانا
نیا بستر ملا ہوگا
مگر کچھ دن گذارہ کر کے واپس آگئی گھر میں
اوراس کے ساتھ اس کے تھے کئی بچے
نگاہوں کو جھکا کر کہہ رہی تھی وہ
برا مت مانئے صاحب
شکم کی بھوک سے بڑھ کر الگ اک بھوک ہوتی ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|
|