* صبر و رضا کا درس ہے سیرت حضورؐ کی *
نعت پاک
صبر و رضا کا درس ہے سیرت حضورؐ کی
اک رمزِ معرفت ہے ریاضت حضورؐ کی
دیکھے تو کوئی آپ کے احباب کا مقام
محشر میں کام آئی شفاعت حضورؐ کی
اخلاق کی ضیا سے کیا سب کو فیضیاب
معیارِ دین بن گئی عظمت حضورؐ کی
پائے گا مرتبہ وہ خدائے تعالیٰ سے
جس نے بھی کی ہے دل سے اطاعت حضورؐ کی
اسریٰ بجھا نہ پائیں گی ظلمت کی آندھیاں
جلتی رہے گی شمعِ ہدایت حضورؐ کی
اسریٰ منظور
H.No. 20-5-182, Quazipura
Hyderabad-500065
Mob: 9985078461
Email: asra_manzoor@hotmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|