donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Asrar Aasif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دنیا کی کج نگاہیاں گھر سے نکل کے دی *
غزل

دنیا کی کج نگاہیاں گھر سے نکل کے دیکھ
دو چار گام ساتھ مرے تو بھی چل کے دیکھ
رہبر کے ساتھ ساتھ تو بھٹکے گا کب تلک
منزل کی جستجو ہے تو رستہ بدل کے دیکھ
دنیا کرے گی خود ہی ترے فن کا اعتراف
اپنی انا سے تو کبھی باہر نکل کے دیکھ
کتنا سکون دیتی ہے بے چھت گھروں کی چھائوں
تو مفلسی کی آگ میں اک روز جل کے دیکھ
شہروں میں رہ کے تو بھی تو مغرور ہوگیا
اخلاص اور وفا کا چلن گائوں چل کے دیکھ
مانا کے وقتِ نو کا میں غالبؔ نہ میرؔ ہوں
موزوں ہر ایک شعر ہے میری غزل کے دیکھ
تھا جس کی روشنی ہی سے قائم ترا غرور
آصف چراغ بجھ گئے اب اُس محل کے دیکھ

اسرار آصف

35/2, Jola Para Masjid Lane
Howrah-711101
Mob: 9831004083
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 288