donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ata Aabdi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کسی کی مہر بانی ہو گئی ہے *
عطا عابدی

نام:محمد عطا حسین انصاری ،ولدیت:محمد عابد حسین انصاری ،تاریخ پیدائش۔یکم نومبر ۱۹۶۲ء ۔،تعلیم ۔ایم اے (اردو) وطن ۔برہولیہ ، دربھنگہ پتہ:اردو شعبہ، بہار قانون ساز کونسل پٹنہ، ۸۰۰۰۱۵ ۔ پیشہ :ملازمت۔ (بہار قانون ساز کونسل ، پٹنہ )تصانیف۔آئینہ عقیدت ۔(حمد و نعت کا مجموعہ ۔۱۹۸۷ئ)

کسی کی مہر بانی ہو گئی ہے
عیاں دل کی کہانی ہو گئی ہے
ہرے موسم کی پہلی خواہشیں ، اُف
خوشی غم کی دیوانی ہو گئی ہے
سبھی افراد گھر کے سو گئے ہیں
بہت لمبی کہانی ہو گئی ہے
روایت کا ہے اب بھی سحر قائم
ہر اک جدت پرانی ہو گئی ہے
پس چہرہ ملا اک اور چہرہ
عقیدت پانی پانی ہو گئی ہے
٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 312