* ہار ہی یقینی ہے کونسی ہے مجبوری؟ *
ہار ہی یقینی ہے
کونسی ہے مجبوری؟
اپنے آپ سے دوری؟
کونسا ہے غم تجھ کو
آبتا ذرا مجھ کو
کون ہے وہ ظالم جو
لا کھڑا کیا تجھ کو
اس خراب رستے پہ
بِک رہا ہے پیسے پہ
وہ تو ایک جاہل ہے
توُ تو ایک فاضل ہے
کون ہے بتا اب تو
لا کھڑا کیا تجھ کو
اس اندھیرے رستے پہ
موت کے دہانے پہ
کیا تجھے خبر بھی ہے
سچ کی جیت ہوتی ہے
جھوٹ ہارتا ہی ہے
اس کو ہارنا ہی ہے
٭
|