donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ateequr Rahman Saifi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اپنی سندرتا کا پالن یونہی گوری کر *
اپنی سندرتا کا پالن یونہی گوری کرتی رہنا

پچھلی یادوں کے سیندور سے اپنی مانگ کو بھرتی رہنا

بِرہا میں دل کومل جذبوں کی کوملتا کھو دیتا ہے

جذبوں کی رکھوالی کرنا، برہن پن سے ڈرتی رہنا

جیون سندر اور سفل ہونے کی ایک ہی صورت ہے یہ

درشن دے کر ہر شب گوری دور اندھیرے کرتی رہنا

پچھلی رُت کا چاند کبھی پھر جوبن پر آ جا ئے تو

نام مرا لے لے کر پیہم ہر اک شام سنورتی رہنا

دیکھ صفی کو چاروں جانب تیرا روپ نظر آتا ہے
خود کو اس نے دان کیا ہے تو جو چاہے کرتی رہنا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 278