donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ateequr Rahman Saifi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں چاہوں مُڑ کے دیکھو تم مجھے اک ب *
میں چاہوں مُڑ کے دیکھو تم مجھے اک بار جیون میں

نہیں کچھ اور مانگوں گا میں تم سے یار جیون میں

ترے حصّے کے سارے غم میں اپنی جاں پہ لے لوں گا

مگر اک بار آ جاؤ اَنا کے پار جیون میں

محبت مٹ نہیں سکتی سُنو دعویٰ ہے یہ میرا

تڑپ اُٹھتے ہیں دل پھر سے جو ہو دیدار جیون میں

ترے دِل میں کسک کوئی نہیں ہے یا بتا جاناں!

وہاں تو بھی ہے خود سے برسرِ پیکار جیون میں

بتا میں کس کے آنچل سے لپٹ کے حالِ دل کہہ لوں

بتا ہے کون جُز تیرے مرا غمخوار جیون میں

مرے ماتھے پہ روشن ہیں ترے بوسوں کے دِیپ اب تک

تری وارفتہ چاہت کے ہیں کچھ آثار جیون میں

چلا بھی آ کہ اب تیرے بدن کی آگ میں جل کر

مجھے کرنا ہے خود سوزی کا بھی کردار جیون میں

اگرلاکھوں جنم ہوں تو یہی بس ایک خواہش ہے

میسّر ہو تری سنگت صفی ہر بار جیون میں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 283