donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ayesha Jabeen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پرچھائیں بن کے زندگی چلتی ہے ساتھ  *
غزل

پرچھائیں بن کے زندگی چلتی ہے ساتھ ساتھ
چلتی ہے وہ تو سانس بھی چلتی ہے ساتھ ساتھ

نفرت کی شاہراہ پہ چلنا فضول ہے
الفت مری گلی گلی چلتی ہے ساتھ ساتھ

ظلمت کی اونچی نیچی ڈگر سے میں کیوں ڈروں
ہمت نواز روشنی چلتی ہے ساتھ ساتھ

شوہر کا پیار بچوں کی الفت بھی کم نہیں
ماں کی دعا سے بہتری چلتی ہے ساتھ ساتھ

مصروف ہوں میں اس لئے اے عائشہ جبیں
ہر لمحہ میری شاعری چلتی ہے ساتھ ساتھ

عائشہ جبیں

Nicky Studio
Suta Haat, Bakhshi Bazar, Cuttack,
(Orrisa)
Mob: 9238826686
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316