|
* مرے نبیؐ مرے سرکارؐ یا رسول اللہؐ *
نعت پاک
مرے نبیؐ مرے سرکارؐ یا رسول اللہؐ
ہوں آپؐ میرے مددگار یا رسول اللہؐ
حضور عرض ہے چشمِ کرم رکھیں مجھ پر
بسا رہے مرا سنسار یا رسول اللہؐ
ہو خواب میں ہی سہی آرزو یہ ہے دل کی
کروں میں آپ کا دیدار یا رسول اللہؐ
زباں سے اپنی ہمیشہ دلی عقیدت کا
میں روز و شب کروں اظہار یا رسول اللہؐ
غلام عائشہ لائی سجا کے محفل میں
حسین نعتیہ اشعار یا رسول اللہؐ
عائشہ جبیں
Nicky Studio, Suta Haat,
Bakhshi Bazar, Cuttack, (Orrisa)
Mob: 9238826686
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|