* تو غفور ہے تو کریم ہے میرے درد کا تو & *
حمد
تو غفور ہے تو کریم ہے میرے درد کا تو ہی طبیب ہے
تو نظر سے دور تو ہے سہی مرے جان و دل سے قریب ہے
کبھی بلبلا کے میں رو دیا کبھی کھلکھلا کے میں ہنس دیا
کبھی غم دیا کبھی دی خوشی ترا معاملہ بھی عجیب ہے
تو جو چاہے کردے تری خوشی ترا فیصلہ ہے جو معتبر
کہیں بندہ تیرا امیر ہے کوئی بندہ تیرا غریب ہے
ترے حکم سے میں ہوں مطمئن ترا دل سے شکر گزار ہوں
اسے کون بدلے ترے سوا تو جو لکھ دیا وہ نصیب ہے
سدا تیری حمد و ثنا کرے تری یاد میں وہ جئے مرے
یہ کرم نہیں ہے تو اور کیا تری عائشہ بھی ادیب ہے
عائشہ جبیں
Nicky Studio, Suta Haat,
Bakhshi Bazar, Cuttack (Orrisa)
Mob: 9238826686
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|