donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ayub Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہی رہبر ترقی کے مراحل چھین لیتا ہ *
غزل

وہی رہبر ترقی کے مراحل چھین لیتا ہے
جو اپنی قوم سے عمدہ خصائل چھین لیتا ہے
ہر اک نعمت سے مالا مال ہے ارضِ وطن میری
مگر پھر بھی کوئی میرے وسائل چھین لیتا ہے
تمہیں خود کو بچانا ہے عداوت خاندانی سے
کبھی آپس کا یہ جھگڑا قبائل چھین لیتا ہے
جسے میں نے سکھایا تھا، مدلل گفتگو کرنا
مری باتوں سے وہ سارے دلائل چھین لیتا ہے
ہمارے نوجوانوں میں نشے کا زہر پھیلا کر
کوئی ہاتھوں سے پھر کتب و رسائل چھین لیتا ہے
اُسی فرمانروا کو بس رعایا یاد رکھتی ہے
غریبوں سے جو اُن کے سب مسائل چھین لیتا ہے
جسے سجدے میں سر رکھنے کی فرصت ہی نہیں صابر
خدا اُس کی دعائوں سے فضائل چھین لیتا ہے

With Thanks : Fiza Gilani
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315