donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azeem Amrohvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دِل سے دھڑکن خون سے عزمِ سفر لے جائ *
دِل سے دھڑکن خون سے عزمِ سفر لے جائے گا
وقت اک دن چھین کر سارے ہنر لے جائے گا !

ہاں دُعا مانگی تھی لیکن یہ تو سوچا بھی نہ تھا
موسمِ برسات سب دیوار و در لے جائے گا !

آج اِس تِتلی کو ان پھولون پہ اُڑنے دیجئے ! !
کل کوئی جھونکا ہوا کا اس کے پَر لے جائے گا

تُو کسی اندھے کنوئیں میں جائے تو یہ جان لے
ساتھ ساتھ اپنے یہ میری بھی نظر لے جائے گا

دوسروں کے گھر میں پتھر پھینکنے والے یہ سوچ
تُو بچا کر کس طرح شیشے کا گھر لے جائے گا

شہر کی سڑکوں پہ میرے ساتھ مت نکلو ابھی
جو بھی دیکھے گا اُڑا کر یہ خبر لے جائے گا 

سر بلندی جس کا منصب ہے وہ جھُک سکتا نہیں
دستِ قاتِل اُس کا خود نیزے پہ سر لے جائے گا 

عظیم امروہی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 368