* یہ مشورے بہم اٹھے ہیں چارہ جو کرتے *
یہ مشورے بہم اٹھے ہیں چارہ جو کرتے
اب اس مریض *کو اچھا تھا قبلہ رُو کرتے
کفن کو باندھے ہوئے سر سے آئے ہیں ورنہ
ہم اور آپ سے اس طرح گفتگو کرتے
جواب حضرتِ ناصح کو ہم بھی کچھ دیتے
جو گفتگو کے طریقے سے گفتگو کرتے
پہنچ کے حشر کے میدان میں ہول کیوں ہے عزیز
ابھی تو پہلی ہی منزل ہے جستجو کرتے
|