donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azma Perween
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تیری زباں پہ ترکِ محبت کا فیصلہ *

غزل

تیری زباں پہ ترکِ محبت کا فیصلہ
یعنی کہ جیتے جی ہے قیامت کا فیصلہ

بے ساختہ ہے رونے پہ مجبور ایک باپ
بیٹے نے جب سنایا بغاوت کا فیصلہ

قرآن مٹ نہ پائے گا دنیا سے دوستو
رب نے کیا ہے اُس کی حفاظت کا فیصلہ

اب تم بھی نفرتوں کو دلوں سے نکال دو
ہم نے بھی کرلیا ہے محبت کا فیصلہ

ہم نے ہمیشہ جب بھی کیا ہے یہی کیا
مجبور و بیکسوں کی حمایت کا فیصلہ

وہ سرخرو ہوا ہے خدا کی نگاہ میں
جس نے کیا قبول ندامت کا فیصلہ

انصاف عظمیٰ اُن کا تھا ہر ایک کو عزیز
تھا فیصلہ عمرؓ کا صداقت کا فیصلہ


عظمیٰ پروین

Mahalla Uncha Pur
Sardhana
Meruth (U.P)
Mob: 9719720134
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 357