donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azma Perween
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سیکڑوں لوگ ملے مجھ کو ستانے والے *

غزل

سیکڑوں لوگ ملے مجھ کو ستانے والے
ایک تم ہی نہ تھے اِس دل کو جلانے والے

جانے کیوں تیری محبت پہ یقیں ہے مجھ کو
جھوٹی قسمیں او مری جان کی کھانے والے

اپنے حالات سے خود ہی ہمیں لڑنا ہوگا
آسمانوں سے فرشتے نہیں آنے والے

بستیوں کے وہ مکینوں سے کہاں ملتے ہیں
اونچے محلوں میں جو ہیں اونچے گھرانے والے

خون کے آنسو کبھی تم کو بھی رونا ہوگا
یاد رکھ بات مری مجھ کو رُلانے والے

کیسے برداشت کرے تیری جدائی عظمیٰ
یہ بھی تو سوچ ذرا بزم سے جانے والے


عظمیٰ پروین

Mahalla Uncha Pur
Sardhana
Meruth (U.P)
Mob: 9719720134

بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353