* خوب ٹھہری نبی کی پیدائش *
نعت
خوب ٹھہری نبی کی پیدائش
تھی وہ پہلی خوشی کی پیدائش
پہلا میلاد دو جہاں میں ہے
نبیٔ آخری کی پیدائش
وہ جو پیدا ہوئے تو ہو پائی
دہر میں زندگی کی پیدائش
صبح ہوتی ہے اس گھڑی پیدا
ان کی ہے جس گھڑی کی پیدائش
ہشت جنت سے ہے کہیں افضل
طیبہ کی اک گلی کی پیدائش
بدر مر کر نبی کے عشق میں دیکھ
ہوگی زندہ دلی کی پیدائش
……………………………
|