donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Bahadur Shah Zafar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نہیں عشق میں اس کا تو رنج ہمیں کہ قر&# *
غزل
٭………بہادر شاہ ظفر

نہیں عشق میں اس کا تو رنج ہمیں کہ قرار و شکیب ذرا نہ رہا
غمِ عشق تو اپنا رہا، کوئی اور بلا سے رہا نہ رہا
دیا اپنی خودی کو جو ہم نے مٹا، وہ جو پردہ سا بیچ میں تھا نہ رہا
پردے میں اب نہ وہ پردہ نشیں، کوئی دوسرا اس کے سوا نہ رہا
نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر، رہے دیکھتے اوروں کے عیب وہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی بُرا نہ رہا
 ہمیں ساغر و بادہ کے دینے میں اب کرے دیر جو ساقی تو ہائے غضب
کہ یہ عہدِ نشاط یہ دورِ طرب رہے گا جہاں میں سدا نہ رہا
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 552