donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Bibi Aisha Chaand
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آنکھ جب آنسو سے تر ہو تو غزل ہوتی ہے *
غزل

آنکھ جب آنسو سے تر ہو تو غزل ہوتی ہے
چور زخموں سے جگر ہو تو غزل ہوتی ہے

نغمۂ عشق چمن میں نہیں گاتے اے چاند
دشت و صحرا میں سفر ہو تو غزل ہوتی ہے

تیری آنکھوں میں نہ بیگانہ سما جائے کوئی
یعنی جب نورِ نظر ہو تو غزل ہوتی ہے

حالِ دل کس سے کہوں کون سنے تیرے سوا
تیرے کوچے میں گزر ہو تو غزل ہوتی ہے

شعلۂ عشق اٹھے اور فلک تک پہنچے
آگ سینے میں اگر ہو تو غزل ہوتی ہے

جلوۂ دوست کا ہردم ہو تصور مجھ کو
دل میں یادوں کا اثر ہو تو غزل ہوتی ہے

کیا مزہ شعر میں اے چاندؔ بلا سوز و درد
قلبِ شاعر میں شرر ہو تو غزل ہوتی ہے

بی بی عائشہ چاندؔ

2898, Turab Ali Street
Mandi Mohalla
Mysore-570021
(Karnataka)
Mob: 9538344917
Ph: 0821-2529139
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 464