donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Bismil Azimabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ساری امیدرہی جاتی ہے *
 ساری امیدرہی جاتی ہے
 ہائے پھر صبح ہوئی جاتی ہے
 نیند آتی ہے نہ وہ آتے ہیں
 رات گذری ہی چلی جاتی ہے
 مجمع حشر میں رودادِ شباب
 وہ سنے بھی توکہی جاتی ہے
 داستاں پوری نہ ہونے پائی
 زندگی ختم ہوئی جاتی ہے
 وہ نہ آئے ہیں تو بے چین ہے روح
 ابھی آتی ہے ابھی جاتی ہے
 زندگی آپ کے دیوانے کی
 کسی صورت سے کٹی جاتی ہے
 غم  میں پروانوں کے اک مدت سے

 شمع گھلتی ہے چلی جاتی ہے
 آپ محفل سے چلے جاتے ہیں
 داستاں باقی رہی جاتی ہے
 ہم تو بسملؔ ہی رہے خیر ہوئی
 عشق میں جان چلی جاتی ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 374