* بہت اداس ہوئی تیرے آستانے سے *
غزل
بہت اداس ہوئی تیرے آستانے سے
ملا نہ دل کو سکوں قسمت آزمانے سے
یہ میری شومیٔ قسمت کی بات ہے ورنہ
ہر اک فقیر کا دامن بھرا خزانے سے
ہوئی نہ آرزوئے دل کی کچھ پزیرائی
ہے دل بھی ٹوٹ رہا اور دل لگانے سے
میں چوٹ کھاکے زمانے میں سرخرو نہ ہوئی
حنا تو رنگ بدلتی ہے چوٹ کھانے سے
چراغ جلتے ہیں کثرت سے جابجا اے صدفؔ
پڑے گا فرق ہی کیا شمع کو بجھانے سے
بوستاں صدفؔ
Gulshan Palace
Sahokhar, Soh Sarai
Bihar Sharif
Nalanda-803118 (Bihar)
Mob: 9304257020
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|