* اگر چشمِ کرم مجھ پر مرے سرکار ہوجا *
نعت پاک
اگر چشمِ کرم مجھ پر مرے سرکار ہوجائے
یقینا میری کشتی بھی بھنور سے پار ہوجائے
مقدر میرا بھی مثلِ قمر دنیا میں روشن ہو
اگر شہرِ مدینہ کا مجھے دیدار ہوجائے
نبیؐ کے نام سے ہر اک مصیبت ٹلتی رہتی ہے
نبیؐ کے نام سے ہر راستہ ہموار ہوجائے
ذرا ذکرِ رسولِ پاکؐ کا اعزاز تو دیکھو
طبیعت مضمحل بھی ہو اگر سرشار ہوجائے
اگر آبِ کرم کا ایک قطرہ ہو عطا آقاؐ
تو یہ تپتی ہوئی ہستی مری گلزار ہوجائے
اسی امید پر شام و سحر کٹتی ہے اب میری
مدینے کا سحر مجھ کو کبھی دیدار ہوجائے
بشریٰ سحر
46/1/H/15, Gora Chand Road
Kolkata - 700014
Mob: 9831007530
Email: sbushrasahar@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|