donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dard Chapdanvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ اک طاغوت مغرب جو کہ دہشت گرد اعظ&# *
(دردؔ چاپدانوی (کانپور
وہ اک طاغوت مغرب جو کہ
 دہشت گرد اعظم ہے
 وہ ہے اسلام کا دشمن

 مسلسل امن اور جمہوریت کے راگ گاتا ہے
 وہ اک طاغوت مغرب جو 
مسلمانوں کو دہشت گرد کہتا ہے
 مگر بانی ہے دہشت گردی جیسے
 جرم ہیبت ناک کا یارو
 یہ اس کی ایک سازش ہے
 کہ وہ اسلام کو گہری زمیں میں دفن کرنا چاہتا ہے
 مگر اس کو نہیں معلوم وہ اس کارِ مشکل میں 
نہ ہرگز کامراں ہوں گا
 وہ ایک عفریت مغرب اپنے ایواں میں جو بیٹھا ہے
 وہ حیلہ جو دام تزو ویر آزماتا ہے
 ڈراتا ہے لہو کی ندیاں ہرپل بہاتا ہے
ابھی اس کو نہیں ایمان کی طاقت کا اندازہ
ابھی اس کو نہیں معلوم اک اعجازِ قرآنی
 ڈبودے گا صدف ریزوں کو خونی سنگ ریزوں کو
 سمندر کی بہت گہری تہوں سے گوہر اچھلیں گے
جو دہشت گرد اعظم کی فنا کا جاوداں مژدہ سنائیں گے
زمیں جھومے گی ناچے گی
 ہزاروں غنچوں میں بچوں کے چہرے جھلملائیں گے
 جو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہوئے قتل دنیا میں
خبر جا کر سنا دو زیر دستوں کو زمانے کی
 کہ دہشت گرد اعظم اپنی تیغ خوں چشیدہ سے
 کرے گا قطع اپنی شہ رگ اور مٹی میں تڑپے گا
 وہ اک طاغوت مغرب 
 جو کہ دہشت گرد اعظم ہے

 فنا ہونے کا اس وقت آپہنچا
مگر طاغوت مغرب کا فنا ہونا
زمیں پر دور تک پھیلی ہوئی نسل انسانی
مٹائے گی فنا کا جشن بے حد شادماں ہوگی
 فصیلِ وقت پر لہرائے گا اسلام کا پرچم
زمانے اور صدیاں ماہ و سال سورج ستارے سب 
سوال اک دوسرے سے کر رہے ہوں گے تجسس میں
بتائو کون دہشت گرد ہے؟
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 364