donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مری رسائی سے وہ دور ہے نہ جانے کیوں *
غزل

از ڈاکٹر جاوید جمیل

مری رسائی سے وہ  دور ہے نہ جانے کیوں

 اسے یہ ہجر ہی منظور ہے نہ جانے کیوں

ہے میرے پیار پہ ایمان اسکا ، ہے معلوم

تقیہ کرنے پہ مجبور ہے نہ جانے کیوں

 

جسے بھی دیکھئے ڈوبا ہوا ہے عیبوں میں

جسے بھی دیکھئے مغرور ہے نہ جانے کیوں

سبھی کسی نہ کسی کو عزیز رکھتے ہیں 

رقیب مجھ پہ ہی معمور ہے نہ جانے کیوں

نہ جانے ہوگی پسینے کی قدرکس جگ میں 

کمی میں آج بھی مزدور ہے نہ جانے کیوں

سجی ہے بزم، ہیں سرمست سب کے سب جاوید 

بس اک تو ہی نہیں مخمور ہے نہ جانے کیوں

-- 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 489