donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* عیاں تڑپ میں کوئی زور_ آرزو ہی نہیں *
غزل
از ڈاکٹر جاوید جمیل

عیاں تڑپ میں کوئی زور_ آرزو ہی نہیں
ملے گا کیسے اگر شوق_ جستجو ہی نہیں
بھنویں چڑھائیں، نظر پھیری، فخر سے بولے
ہمارے چاہنے والے بہت ہیں، تو ہی نہیں
میں روح بن کے ہر اک دل ٹٹول آیا ہوں 
ہو جس میں گرمی­_ جذبات، وہ لہو ہی نہیں
بیاں کمال کو یوں کر کہ معجزہ ہو جائے 
یہ کیسی خشک سی ہے منقبت، غلو ہی نہیں
عبادتوں کے اصولوں کو یاد رکھ  جاوید
نماز کیسے ادا ہو گی جب وضو ہی نہیں    
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 489