* روز ایک کبوتر میرے گھر کے آنگن میں *
(ڈاکٹر سیفی سرونجی( سرونج)
روز ایک کبوتر
میرے گھر کے آنگن میں
لگے نیم کے پیڑ پر
آگے بیٹھ جاتا ہے
اور مجھ سے اداس لہجے میں
کہتا ہے کہ
میں ایک ایسی بستی سے آیا ہوں
جسے چند دہشت گردوں نے
اجاڑ کر رکھ دیا ہے
اور میرے ساتھی مجھ سے بچھڑ گئے
کہ میرا آشیانہ
جلا کر دہشت گردوں نے
خاک کر دیا ہے
٭٭٭
|