donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Faragh Rohvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تمھارا وعدہ خدائی قرار تھوڑی ہے *
غزل


تمھارا وعدہ خدائی قرار تھوڑی ہے
چمکتی شے کا کوئی اعتبار تھوڑی ہے

رئیس شہر! ترا انتظار تھوڑی ہے
ترے کرم پہ مرا انحصار تھوڑی ہے

جنوں میں حد سے ہم اہلِ جنوں گزر جائیں
ہمارا اہلِ خرد میں شمار تھوڑی ہے

وہ ہم سے پیش نہ آئے گا بادشاہوں سا
وزیر ہے‘ وہ کوئی شہریار تھوڑی ہے

ہم اُس کے آگے کبھی سر جھکا نہیں سکتے
امیر شہر ہے‘ پروردگار تھوڑی ہے

امیر وقت کے درباریوں میں رہنا کیا
یہ بات باعثِ صد افتخار تھوڑی ہے

محل نشینو! تکلّف کرو نہ آنے میں
مرا ٹھکانہ سرِ رہ گذار تھوڑی ہے

کہاں سے لاؤں میں قالین اب تمھارے لیے
درِ فقیر ہے‘ شاہی دیار تھوڑی ہے

خیال سود کا رکھتے ہو تو پلٹ جاؤ
یہ شاعری ہے‘ کوئی کاروبار تھوڑی ہے

فراغؔ اشاروں میں ہی گفتگو کرے گا کہ وہ
سخن طراز ہے‘ نامہ نگار تھوڑی ہے

فراغ روہوی
67, Maulana Shaukat Ali Street(Colootola St.),Kolkata-700073,INDIA
Mob.:9831775593/9830616464,E-mail:faraghrohvi@gmail.com
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 330