|
* نہ اتنا اونچا دکھائی دے اپنا قد مج *
غزل
نہ اتنا اونچا دکھائی دے اپنا قد مجھ کو
کہ اپنے آپ سے ہونے لگے حسد مجھ کو
ہر اک مقام پہ جس نے کیا ہے رد مجھ کو
اُسی کے ہاتھ سے لینا ہے اب سند مجھ کو
بہت دنوں سے زمانہ گھٹا رہا ہے مجھے
کبھی تو مِل کے بڑھا دے کوئی عدد مجھ کو
بھلا بُرا ہے یہ جیسا بھی میرا چہرہ ہے
نہ بار بار دِکھا میرے خال و خد مجھ کو
میں اک کتابِ محبت ہوں‘ عرض داشت نہیں
یہ کیا ستم ہے‘ کیا جا رہا ہے رد مجھ کو
ہے تار تار گریباں بھی اور دامن بھی
مرے جنوں کی بالآخر ملی سند مجھ کو
نگاہِ شوق کو مقصود تھی تلاش تری
کہاں کہاں لیے پھرتی رہی خرد مجھ کو
میں راہِ حق میں اکیلا ہی لڑنے نکلا تھا
کبھی تو غیب سے ملتی کوئی مدد مجھ کو
فراغؔ‘ راہِ محبت میں کب یہ سوچا تھا
کہ پار کرنا پڑے گی انا کی حد مجھ کو
فراغ روہوی
67, Maulana Shaukat Ali Street(Colootola St.),Kolkata-700073,INDIA
Mob.:9831775593/9830616464,E-mail:faraghrohvi@gmail.com
|
|