donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Faragh Rohvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کون ہے‘ کیا ہے‘ کہیں کب نظر آتا ہے مجھ *
غزل


کون ہے‘ کیا ہے‘ کہیں کب نظر آتا ہے مجھے
وہ جو کٹھ پتلی سا دن رات نچاتا ہے مجھے

کب مرے بس میں ہے راہوں کا تعیّن کرنا
رہ نما دیکھیے کس سمٹا چلاتا ہے مجھے

میں مصوّر کے تصوّر میں ادھورا ہوں ابھی
اپنی تصویر میں کب پورا بناتا ہے مجھے

غم کسے ہے کہ میسّر نہیں شہپر کوئی
حوصلہ ہے جو فضاؤں میں اُڑاتا ہے مجھے

میں بُرا ہوں کہ بھلا ہوں یہ بتانے کے لیے
میرا احساس ہی آئینہ دکھاتا ہے مجھے

ریگ زاروں کی تو قسمت ہے سُلگتے رہنا
میں سلگتا ہوں تو پھر کون بجھاتا ہے مجھے

خواب کیا دیکھوں کہ اب خواب دکھانے والا
رات بھر درد کے پہلو میں سلاتا ہے مجھے

کب کسی سے میں پتہ پوچھ رہا تھا اپنا
ہر کوئی میری ہی جانب لیے جاتا ہے مجھے

وقت کے ہاتھ میں ہے زہر بھی‘ امرت بھی فراغؔ
دیکھنا ہے کہ وہ کیا چیز پلاتا ہے مجھے

فراغ روہوی
67, Maulana Shaukat Ali Street(Colootola St.),Kolkata-700073,INDIA
Mob.:9831775593/9830616464,E-mail:faraghrohvi@gmail.com
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 310