donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Faragh Rohvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اے چشمِ سیہ کار! خبردار‘ خبردار *
غزل


اے چشمِ سیہ کار! خبردار‘ خبردار
پھر جرأت دیدار! خبردار‘ خبردار

کہرے کے سوا کچھ نہ دکھائی تجھے دے گا
مت دیکھنا اُس پار‘ خبردار‘ خبردار

ہم دشت نوردوں سے نہ کھیل آنکھ مچولی
اے ابرِ طرح دار! خبردار‘ خبردار

دامن میں ہیں جگنو تو دکھا آنکھ نہ ہم کو
مغرور شبِ تار! خبردار‘ خبردار

اُبھرے نہ کہیں آئینہ داری میں ترا عکس
اے آئینہ بردار! خبردار‘ خبردار

یہ حسنِ مجسّم یہ جوانی یہ تب و تاب
سب جاں کے ہیں آزار‘ خبردار‘ خبردار

کچھ فاصلہ رکھنا ہے تعلق میں ضروری
مت کرنا حدیں پار‘ خبردار‘ خبردار

منزل پہ پہنچنا ہے اگر شام سے پہلے
مدّھم نہ ہو رفتار‘ خبردار‘ خبردار

لڑنا ہے مسائل سے فراغؔ! آخری دم تک
مت پھینکنا ہتھیار‘ خبردار‘ خبردار


فراغ روہوی
67, Maulana Shaukat Ali Street(Colootola St.),Kolkata-700073,INDIA
Mob.:9831775593/9830616464,E-mail:faraghrohvi@gmail.com
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 343