donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Faragh Rohvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو مثلِ ساز دل دھڑکا تمھارا بھی‘ ہم *

غزل


جو مثلِ ساز دل دھڑکا تمھارا بھی‘ ہمارا بھی
سریلا ہو گیا لہجہ تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

نگاہیں چار ہوتی ہیں تو معنی خیز نظروں سے
تکا کرتے ہیں سب چہرہ تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

محبت کے لیے دنیا ترستی ہے‘ مگر دیکھو
مخالف ہے جہاں سارا تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

زمانہ رات دن ہم پر اُٹھائے انگلیاں‘ لیکن
ہے پاکیزہ بہت رشتہ تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

رہِ الفت میں رسوائی سنا ہے ساتھ چلتی ہے
بلا سے نام ہو رسوا تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

دعائیں دو محبت کو کہ اُس کے ہی وسیلے سے
زمانے بھر میں ہے چرچا تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

سدا راہِ محبت میں رہیں ثابت قدم اپنے
نہ جھوٹا ہو کوئی وعدہ تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

کنارے لگ ہی جائے گی کسی دن عشق کی کشتی
خدا جب ناخدا ٹھہرا تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

ہماری زندگی یوں توہمیں ہر دن ملاتی ہے
رہے گا دل مگر پیاسا تمھارا بھی‘ ہمارا بھی

فراغؔ‘ اہلِ محبت میں شمار اپنا اگر ہوگا
سبھی دہرائیں گے قصہ تمھارا بھی‘ ہمارا بھی
فراغ روہوی
67, Maulana Shaukat Ali Street(Colootola St.),Kolkata-700073,INDIA
Mob.:9831775593/9830616464,E-mail:faraghrohvi@gmail.com


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 323