donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farah Iqbal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ میرے بارے میں ایسے بھی سوچتا کب  *
غزل

وہ میرے بارے میں ایسے بھی سوچتا کب تھا
اگر میں عکس نہیں تھی وہ آئینہ کب تھا

جو جوڑ دیتا تعلق کے سب روابط کو
ہمارے بیچ کوئی ایسا سلسلہ کب تھا

وہ زینہ زینہ مرے دل میں یوں اترتا گیا
میں روک پاتی اُسے مجھ میں حوصلہ کب تھا

وہ خوش گمان بہت تھا کہ میں ہوں اُس کی مگر
یہ آرزو تھی فقط میرا فیصلہ کب تھا

وہ میرے ضبط کو ہر آن آزماتا رہا
میں سنگ زاد ہوں اُس کو مگر پتہ کب تھا

سنا نہیں جو کہا تھا تو کیسے سمجھاتے
جو اُس نے سمجھا تھا میرا وہ مدعا کب تھا

بہار بن کے وہ ملنے تو آگیا تھا مجھے
ٹھہر بھی جائے گا اُس کا یہ فیصلہ کب تھا

فرح اقبال

6426 Box Bluff CT
Sugar Land TX 77479
M: 001-832-859-5094
rainbowonsky@hotmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 502