donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farhat Abbas Shah
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* درد کا کمرہ الگ ہوتا ہے *
درد کا کمرہ الگ ہوتا ہے
ہم کہ جب بھی کسی بھولی ہوئی دہلیز سے ٹھوکر کھائیں
درد کے کمرے میں جا گرتے ہیں
نت نئے دھوکے میں مصروف رکھا ہے خود کو
ہم سمجھدار بھی، پاگل بھی بنے ہیں اکثر
ہم ہنسے بھی ہیں اداسی بھی بہت جھیلی ہے
عشق کے شک میں بتائے ہیں بہت دن ہم نے
دل کو جھانسے بھی دیے روز بہت رونق کے
روح کو رنگ دیے ہیں لیکن
وہ جو آنسو کبھی آباد ہوا تھا نا۔۔۔۔۔ نصیبوں کی کسی بستی میں
کھینچ لاتا رہا واپس اسی کمرے میں ہمیں
یہ الگ کمرہ کسی کھوہ کی مانند بہت گہرا ہے
اک عجب رنگ کی خاموشی ہے دیواروں پر
کونوں کھدروں میں بہت شور ہے لاچاری کا
فرش پر ہجر کا غالیچہ بچھا رکھا ہے
چھت پہ جالے سے لگے ہیں کسی بیماری کے
دکھ کے آنگن کی طرف
مین دروازے کے ڈر کی جانب
درد کا کمرہ الگ ہوتا ہے
ہم جہاں آتے ہیں کمرہ بھی چلا آتا ہے
ہم چلے جائیں تو کمرہ بھی چلا جاتا ہے
اس کے باسی کے لیے
،خود فریبی سے بھی کچھ فرق نہیں پڑنےک..
***************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 345