donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farhat Ehsas
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چراغ ابھی سے جلائیں پھر اس سے بات ک *
غزل

(فرحت احساس( نئی دہلی

چراغ ابھی سے جلائیں پھر اس سے بات کریں
نئے سرے سے ہوا سے تعلقات کریں
نئی طرح سے بنائیں پھر انگلیوں کو قلم
پھر اپنے دل کو نئی طرح سے دوات کریں
تو اب کے یوں کریں دولہا دماغ کو کر لیں
اور اس کے ساتھ میں جذبات کی برات کریں
بچا کے لائیں کسی بھی یتیم بچے کو
اور اس کے ہاتھ سے تخلیق کائنات کریں
فقیر خود نہیں جاتے ہیں بادشاہ کے پاس
انہیں غرض ہو تو خود آئیں ہم سے بات کریں

Zakir Hussain Institute, of Islamic Studies, Jamia Nagar,
New Delhi-110025
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 545