* قدم قدم پہ رخِ آئینہ دکھاتا ہے *
غزل
قدم قدم پہ رخِ آئینہ دکھاتا ہے
وہ چاند تارے مری راہ میں بچھاتا ہے
عمل یہ نیک ہے ہر رہ گزر پہ عام کرو
کہ شمعِ علم سے ماحول جگمگاتا ہے
خلوص و پیار کا ہرگز نہ چھوڑنا دامن
کہ ہر محاذ پہ یہ جذبہ کام آتا ہے
جنونِ لغزشِ پا ہوگیا ہے ناکارہ
وہ پائوں پائوں مجھے دور تک بلاتا ہے
گرفتِ دار میں آجائے پھر نہ سر میرا
زمانہ بارِ دیگر مجھ کو آزماتا ہے
ترقیات کی منزل کو چھو نہ لے فرحت
اسی لئے وہ مجھے رہ گزر بناتا ہے
فرحت مشتاق
G40, Bangla Basti
Garden Reach
Kolkata-700024
Mob: 9804115141
8296896855
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|