* آئے ہیں تمہارے در پر ہم یا شافعِ مح *
نعت پاک
آئے ہیں تمہارے در پر ہم یا شافعِ محشر صل علیٰ
ہوجائے نگاہِ لطف و کرم یا شافعِ محشر صل علیٰ
معمور ہے نور و رحمت سے ہر گوشہ جہاں جاتی ہے نظر
ہے آپؐ کی محفل رشکِ ارم یا شافعِ محشر صل علیٰ
لٹتے ہیں مرادوں کے گوہر دامن سے تمہارے شام و سحر
سر در پہ تمہارے شاہوں کے خم یا شافعِ محشر صل علیٰ
نسبت ہے تمہارے در جسے جو تم سے کرم کا طالب ہے
وہ اور رہینِ درد و الم یا شافعِ محشر صل علیٰ
فرحین کی جانب ایک نظر کہ اس کی جبینِ ہستی پر
ہے زلفِ غمِ دوراں برہم یا شافعِ محشر صل علیٰ
فرحین اقبال
Shaban Street, 1681, Rodgran, Lal kuan
Delhi - 110006
Mob: 9350184800
Email: sfarheeniqbal@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|