|
* وہ گلیاں ، وہ راہیں ، وہ در ڈھونڈتی *
نعت پاک
وہ گلیاں ، وہ راہیں ، وہ در ڈھونڈتی ہوں
مدینے کی شام و سحر ڈھونڈتی ہوں
نظر سبز گنبد کی ہے جستجو میں
مدینے کے محراب و در ڈھونڈتی ہوں
ہے مانندِ فردوس باغِ مدینہ
جسے رات ، دن ، دو پہر ڈھونڈتی ہوں
وہ ٹھنڈی ہوائیں وہ روشن نگاہیں
کہ نظروں میں روشن سفر ڈھونڈتی ہوں
مدینہ محبت مدینہ مری جاں
میں پل پل وہی رہ گزر ڈھونڈتی ہوں
مقدس سفر مختصر تھا فریدہ
نہ ہو ختم جو وہ سفر ڈھونڈتی ہوں
فریدہ رحمت اللہ
51, 6th Cross,32nd Main I.T.I.Colony
J.P.Nagar, 1st Phase, Banglore-560078
Mob: 9880574785
Email: fareeda.r@rediffmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|