donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farzana Farah
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اہلِ کرم کا ساتھ ، نہ اہلِ ہنر کا سا&# *
غزل

اہلِ کرم کا ساتھ ، نہ اہلِ ہنر کا ساتھ
اپنے نصیب میں تھا کسی بے خبر کا ساتھ

شہروں کی وسعتوں میں بلا کی کشش رہی
وہ چاہ کر بھی دے نہ سکا میرے گھر کا ساتھ

شب کے مکاں میں کتنے جھروکے بنا گئی
وہ شمع جو کہ دے نہ سکی تھی سحر کا ساتھ

منزل پہ بھی قدم نے ٹھہرنے نہیں دیا
ذوقِ سفر نہ چھوڑ سکا رہ گزر کا ساتھ

تنہائیوں کا زہر پیا تب کھُلا یہ راز
’’لازم ہے زندگی میں کسی ہم سفر کا ساتھ‘‘

کچھ پست حوصلہ تھی مری چھت جو گرگئی
ظالم ہوا بھی دے نہ سکی بام و در کا ساتھ

فن کو جلا ملی مرے ، اقبال سے فرح
سب کو کہاں نصیب کسی دیدہ ور کا ساتھ

 ڈاکٹر) فرزانہ فرح)

Al-Warood
Mohiuddin Street
Madina Colony
Bhatkal - 581320
(Karnataka)
Mob: 9886571233
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 700