donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fatima Hasan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پہاڑ اپنی جگہ ساکت کھڑا ہے *
غزل

پہاڑ اپنی جگہ ساکت کھڑا ہے
مگر یہ جبر بھی کتنا بڑا ہے

میں اُس سے روٹھنا چاہوں بھی کیسے
کہ وہ میرے لئے مجھ سے لڑا ہے

کسی نے دی نہیں آواز مجھ کو
مگر پھر بھی یہیں رکنا پڑا ہے

مکیں اُن کے کہاں آباد ہوں گے
جہاں تھے گھر وہاں پانی کھڑا ہے

بہت چاہا مگر کب مانگ پائی
کہ وہ میری دعائوں سے بڑا ہے

اُسی کے حکم سے بستی لٹی ہے
اُسی کے نام کا جھنڈا گڑا ہے

فاطمہ حسن

Karachi
(Pakistan)
M: 0092214985062
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 485