donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fatima Sehar Hameed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دلوں کو ملانے کے دن آرہے ہیں *
غزل

دلوں کو ملانے کے دن آرہے ہیں
چمن کو سجانے کے دن آرہے ہیں

کہیں بھول جائوں نہ خود کو خوشی میں
ترے پاس آنے کے دن آرہے ہیں

کھنکنے لگے ہیں یہ کنگن بھی اب تو
کہ سجنے سجانے کے دن آرہے ہیں

دُعائوں نے میری یہ رنگ اب دکھایا
کہ مہندی رچانے کے دن آرہے ہیں

نظر آئے ہر سو مجھے تیرا چہرہ
غزل گنگنانے کے دن آرہے ہیں

چٹکنے لگے فاطمہ آج گل بھی
وفا آزمانے کے دن آرہے ہیں

فاطمہ سحر حمید

R-191, Block-16
Fedral B Area
Gulberg Town
Karachi-75950
(Pakistan)
M: 00923229233555
fatima.asad@hotmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 351