donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fatima Taj
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چل اے دلِ مضطر چل اک بار مدینے میں *
نعت پاک

چل اے دلِ مضطر چل اک بار مدینے میں
رہتے ہیں دو عالم کے سردارؐ مدینے میں

اس شہرِ مقدس کی ہے خاک دوا اپنی
پاتے ہیں شفا سارے بیمار مدینے میں

پُرنور دو عالم ہیں اک اسمِ محمدؐ سے
ہر لمحہ برستے ہیں انوار مدینے میں

خوشبو مرے آقاؐ کی رہتی ہے فضائوں میں
جنت کی طرح دلکش دربار مدینے میں

ہوں آلِ نبیؐ میں بھی لیکن ہے ذرا دوری
میں ہند میں رہتی ہوں سرکارؐ مدینے میں

اے ارضِ دکن دیدے اب اذنِ سفر مجھ کو
لکھنا ہے مجھے جاکر اشعار مدینے میں

کچھ اور نہیں خواہش اے تاج مرے دل میں
ہوجائے مرا پھر سے گھر بار مدینے میں

 ڈاکٹر) فاطمہ تاج)

P.O.Box No.615, Jubli Post Office
Deewan Dewdhi, Hyderabad-2
Mob: 9885257179,
Email: fatimahtaj@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 294