* پڑھتے رہو بہ کثرت صل علیٰ محمدؐ *
نعت
پڑھتے رہو بہ کثرت صل علیٰ محمدؐ
ایمان کی ہے طاقت صل علیٰ محمدؐ
ایماں کا ہے تقاضا پڑھئے ، کہ پڑھتے رہنا
ہے شاملِ عبادت صل علیٰ محمدؐ
رکھئے اسے ہمیشہ وردِ زباں اگر ہے
سرکار سے محبت صل علیٰ محمدؐ
آنکھیں کھلی ہوں دل کی تو خود ہی دیکھ لیں گی
ہے رہ گزارِ جنت صل علیٰ محمدؐ
طالب ہے جو سکوں کا وہ شخص تو پڑھے گا
جلوت ہو یا کہ خلوت صل علیٰ محمدؐ
محشر میں دیکھ لینا ہم عاصیوں کے حق میں
دے گا کوئی شہادت صل علیٰ محمدؐ
حقدارِ خلد ہوگا فیروزؔ ہو کہ مرزاؔ
پڑھنا ہے جس کی عادت صل علیٰ محمدؐ
فیروز مرزا
61, Jola Para Masjid Lane
Tikia Para, Howrah-711101
Mob: 9831670534
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………
|