donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Firaq Jalalpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بنام مندر و مسجد عجب لڑائی ہے *
غزل

(فراق جلال پوری (امبیڈکر نگر

بنام مندر و مسجد عجب لڑائی ہے
یہ آگ کس نے مرے شہر میں لگائی ہے
یہ جنگ کیسی قیامت کی جنگ ہے مالک
چہار سمت نشانے پہ میرا بھائی ہے
سوال  یہ ہے کہ مجرم کسے کہا جائے
جواب یہ ہے کہ اپنوں ہی میں برائی ہے
تمام رات کیا ہے ہوائوں نے پتھرائو
تمام رات فضائوں نے چوٹ کھائی ہے
یہ آندھی دل کی طرف بھی قدم بڑھائے گی
ابھی تو گھر کی ہی دیوار اس نے ڈھائی ہے

Jalalpur, Qazipura, Ambedkar Nagar-224149 (U.P)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 556