donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ghalib Irfan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نیا منظر مرتب ہو رہا ہے *
غزل
(غالب عرفان (کراچی)
نیا منظر مرتب ہو رہا ہے
نرا وحشی مہذب ہو رہا ہے
لکیروں نے ہتھیلی پر جو لکھا
پڑھا جس نے معجّب ہو رہا ہے
شکستہ ہو گیا عزم مصمم!
نہ چاہا جو وہی سب ہو رہا ہے
کسی انسان سے صدیوں میں بھی جو
نہ ہو پایا وہی اب ہو رہ ہے
نہایت بے ادب بھی تجھ سے مل کر
نہایت ہی مؤدب ہو رہا ہے
حدودِ شہرِ عرفاںؔ میں ابھی تک
جو چاہا میں نے وہ کب ہو رہا ہے
R-263, Sector-B, North Karachi,
Karachi 75580 (Pakistan)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 394