donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Gholam Rasool Anees Nayazi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جس سے عالم ہے پریشاں وہ ہے دہشت گرد *
(غلام رسول انیس نیازی(جے پور

جس سے عالم ہے پریشاں وہ ہے دہشت گردی
اب تو ڈھونڈو کوئی حل کیوں ہے یہ دہشت گردی
یہ جہاں جان کے انجان بنا بیٹھا ہے
 جس پہ آکر کے پڑے وہ ہی تو بس سہتا ہے
دور سے دیکھ کے ہر شخص یہی کہتا ہے
 یہ برا ہے یہی احساس فقط رہتا ہے
کوئی اس مرہم کو سمجھے جو ہے دہشت گردی
اب تو ڈھونڈو کوئی حل کیوں ہے یہ دہشت گردی
ہر وہ ہی شئے کہ جو دہشت کو بڑھا دیتی ہے
 اور ہر ایک شخص میں اک خوف بنا دیتی ہے
 بے قصوروں کو جو ہر روز سزا دیتی ہے
کوئی تنظیم کوئی ملک بنا دیتی ہے
ہو کسی روپ میں شامل ہے وہ دہشت گردی
 اب تو ڈھونڈو کوئی حل کیوں ہے یہ دہشت گردی
ایسے لوگوں کا کوئی دین اور ایمان نہیں
کوئی مذہب نہیں مالک نہیں بھگوان نہیں 
نہ وہ ہندو، نہ عیسائی وہ مسلمان نہیں
بائبل، اس کی نہ گیتا نہیں، قرآن نہیں
ایک سیاست کا نتیجہ بھی ہے دہشت گردی
اب تو ڈھونڈو کوئی حل کیوں ہے یہ دہشت گردی
ظلم سے ظلم کو کیا کوئی مٹا پایا ہے
 کون سچائی سے اس کا کوئی حل لایا ہے
 صوفیوں، سنتوں سے رشیوں سے امن آیا ہے
انہیں نے عدل و محبت ہمیں بتلایا ہے
راہِ صوفی سے مٹا پائو گے دہشت گردی
اب تو ڈھونڈو کوئی حل کیوں ہے یہ دہشت گردی
عدل و انصاف کا ماحول سجانے والا
اور حیوان کو انسان بنانے والا
کوئی آئے تو انیس راہ دکھانے والا
امن کی راہ پہ ہم سب کو چلانے والا
ورنہ حد سے سوا بڑھ جائے گی دہشت گردی
اب تو ڈھونڈو کوئی حل کیوں ہے یہ دہشت گردی
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 324