donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hafeez Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہے عیاں اور ہے نہاں دہشت ہے نگوڑی ا *
(حفیظ انجم (کریم نگر
غزل
ہے عیاں اور ہے نہاں دہشت
ہے نگوڑی ابھی جواں دہشت
یہ تو انسانیت کی دشمن ہے
ہے جہاں میں جہاںجہاں دہشت
ہر گلی گائوں شہر دنیا بھر
پائوں پھیلائے ہے میاں دہشت
جانے کس نشے میں یہ رہتی ہے
منہ بسورے ہے خونچکاں دہشت
ظلمتیں بڑھ رہی ہیں دنیا میں

تیرہ بختی کی داستاں دہشت
یوں اسے جھیل کر فروغ نہ دو
بن کے چھائے گی آسماں دہشت
اہلِ ہمت ہیں اہلِ بیعت ہیں
روند ڈالیں گے ہے جہاں دہشت
نفسِ امارہ مار کر دیکھو 
مار ڈالو یہ بد گماں دہشت!
ظلم کی انتہا ہے یہ انجم!!
کرب کی اک ہے داستاں دہشت
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327