donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hafeez Banarasi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم شعلۂ نفرت کو بجھانے میں لگے ہیں *
ہم شعلۂ نفرت کو بجھانے میں لگے ہیں
وہ ہیں کہ فقط آگ لگانے میں لگے ہیں
انسان کا غم بانٹنے نکلے تھے جو گھر سے
وہ لوگ بھی اب کھانے کمانے میں لگے ہیں
اس شہر میں انصاف طلب کیجئے کس سے
منصف جہاں قاتل کو بچانے میں لگے ہیں
اے گردشِ وقت ایک نظر اُن کی طرف بھی 
کچھ لوگ ابھی پینے پلانے میں لگے ہیں
کیا لوگ ہیں یہ کہنہ روایات کے حامی
گرتی ہوئی دیوار اٹھانے میں لگے ہیں
اُن کا رخ روشن بھی دکھا دے کوئی ان کو
آئینہ جو اوروں کو دکھانے میں لگے ہیں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 331