donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hafeez Banarasi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا جرم ہمارا ہے بتا کیوں نہیں دیت *
کیا جرم ہمارا ہے بتا کیوں نہیں دیتے
مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے
کیا جلوۂ معنی ہے دکھا کیوں نہیں دیتے
دیوارِ حجابات گرا کیوں نہیں دیتے
تم کو تو بڑا ناز مسیحائی تھا یارو
بیمار ہے ہر شخص دوا کیوں نہیں دیتے
کس دشت میں گم ہو گئے احباب ہمارے
ہم کان لگائے ہیں صدا کیوں نہیں دیتے 
کم ظرف ہیں جو پی کے بہکتے ہیں سرِ بزم 
محفل سے اُنہیں آپ اُٹھا کیوں نہیں دیتے
کیوں ہاتھ میں لرزہ ہے تمہیں خوف ہے کس کا
ہم حرفِ غلط ہیں تو مٹا کیوں نہیں دیتے
کچھ لوگ ابھی عشق میں گستاخ بہت ہیں
 آدابِ وفا ان کو سکھا کیو ںنہیں دیتے
نغمہ وہی نغمہ ہے اُتر جائے جو دل میں
دُنیا کو حفیظ آپ بتا کیوں نہیں دیتے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353