donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Haji Laq Laq
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا ان کو حال دل سنانے سے فائدہ *

 

کیا ان کو حال دل سنانے سے فائدہ 
ہوگا تو ہوگا نوٹ دکھانے سے فائدہ
دل گم ہے اپنا، چور کا لیکن پتہ نہیں 
عاشق کو کیا پولیس کے تھانے  سے فائدہ
اب بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ میرے بزرگ ہو
کچھ بھی ہوا نہ شیو کرانے  سے فائدہ
جو نیچے جیب کے ہے میری جاں اسے چرا
عاشق کا فاؤنٹین چرانے  سے فائدہ 
لق لق زمانہ ہم سے اٹھاتا ہے فائدے
ہم نے نہ کچھ اٹھایا زمانے  سے فائدہ
 
*********
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353